نادرا کے دفاتر میں لنچ بریک ختم عملہ کھانا کھانے مرحلہ وار جائے گا
نادراحکام نے نیا اقدام قومی شناختی کارڈ کے حصول،تجدید کے آنے والا شہریوں کی سہولت کے پیش نظر وضع کیا ہے، ذرائع
ملک بھر میں نادرادفاتر عملے کی ایک ساتھ لنچ بریک پر جانے کی ممانعت کردی گئی جب کہ عملے کے افراد مرحلہ وار کھانا اوردیگر ضروری امورنمٹائیں گے۔
چیئرمین نادراعثمان مبین کی جانب سے تمام ریجنل ہیڈکواٹرز کے ڈی جیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ نادرا کے ملک بھر کے دفاتر میں قومی شناختی کارڈ سے متعلق مختلف امور کے لیے رجوع کرنے والے سائلین کی سہولت کے لیے دوپہر میں لنچ بریک کے سابقہ 40منٹ کے وقفے کے بجائے، دوپہر کے کھانے اور ضروری امور کے لیے عملے کے افراد کو مرحلہ وار جانے کا پابند کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق نادراحکام نے نیا اقدام قومی شناختی کارڈ کے حصول،تجدید کے آنے والا شہریوں کی سہولت کے پیش نظر وضع کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اقدام کے حوالے سے تمام ریجنل ہیڈکواٹرز کے ڈی جیز کو آگاہ کردیا گیا ، 14مارچ سے نئے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔