گارڈن میں ورکشاپ میں آگ لگنے سے 2 پولیس موبائل 3 کاریں اور جیپ جل گئی

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،ورکشاپ میں رکھاتمام سامان جل گیا،مالک رات11بجے ورکشاپ بندکرکے گھر گیا تھا۔


Staff Reporter March 14, 2019
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،ورکشاپ میں رکھاتمام سامان جل گیا،مالک رات11بجے ورکشاپ بندکرکے گھر گیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: گارڈن چڑیا گھر کے سامنے موٹر ورکشاپ میں آتشزدگی کے نتیجے میں2 پولیس موبائل، 3 کاریں اور جیپ جل کر تباہ ہوگئی۔

کراچی کے علاقہ گارڈن تھانے کی حدود چڑیا گھر کے مرکزی گیٹ کے سامنے موٹر ورکشاپ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی 2 گاڑیاں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جب کہ فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔

ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق عملے نے ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا آتشزدگی کے باعث مرمت کے لیے آنے والی2 پولیس موبائلیں ایک جیپ اور3 کاریں جل کر تباہ ہو گئیں جبکہ ورکشاپ میں رکھا تمام سامان اور ٹین کی چھتیں بھی خاکستر ہوگئیں آتشزدگی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔

ورکشاپ کا مالک شکیل بلوچ اس کا بھائی لالو اور کاریگر رات 11بجے ورکشاپ بند کرکے گھر چلے گئے تھے گارڈن پولیس آتشزدگی کی تحقیقات کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں