سمجھوتہ ایکسپریس مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

بھارت کی عدالت میں پیش ہو کر اپنے والد کے زندہ ہونے کے شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں، راحیلہ


Numainda Express March 14, 2019
بھارت کی عدالت میں پیش ہو کر اپنے والد کے زندہ ہونے کے شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں، راحیلہ۔ فوٹو: فائل

سمجھوتہ ایکسپریس مقدمے کا فیصلہ آج نیو دہلی کی عدالت میں سنایا جائے گا۔


بھارتی شہر نیو دہلی کی عدالت میں آج سمجھوتہ ایکسپریس مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی خاتون گواہ کواب تک ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔


حافظ آباد کے گاؤں ڈھینگرانوالی کی رہائشی خاتون راحیلہ وکیل نے کہا ہے کہ اس کے والد محمد وکیل ''سمجھوتہ ایکسپریس'' دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوئے بلکہ زندہ بھارت کی کسی جیل میں قید ہیں مگر بھارتی حکومت ہمیں ان تک رسائی نہیں دے رہی جبکہ بھارتی عدالت کے سمن موصول نہیں ہوئے اور نہ ہی عدالت میں پیش ہونے کیلئے بھارت ہمیں ویزے جاری کر رہا ہے، ہم تو خود بھارت کی عدالت میں پیش ہو کر اپنے والد کے زندہ ہونے کے شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں