آئندہ برس ہونے والے افغان صدارتی انتخابات ڈرامہ اور وقت کا ضیاع ہے ملا عمر

آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے ڈرامے میں نہ تو ہمم اپنے آپ کو تھکا ئیں گے اور نہ ہی اس میں حصہ لیں گے،ملاعمر

طالبان افغانستان کی حکومت میں کوئی بہت بڑا حصہ نہیں چا ہتے سوائے اس کہ کے افغانستان میں عوام کی خواہشات کے مطابق حکومت بنائی جائے جو کہ اسلام کے اصولوں پر مبنی ہو۔، ملا عمر فائل :فوٹو

افغان طالبان رہنما ملا عمر نے آئندہ برس افغانستان میں ہونے والے عام انتخابات کو ڈرامہ اور وقت کا ضیاع قرار دے دیا ہے۔

انٹرنیٹ پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں افغان طالبان رہنما ملا عمر کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں لیکن طالبان ملک میں مطلق العنان حکومت نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے ڈرامے میں نہ تو ہم اپنے آپ کو تھکائیں گے اور نہ ہی اس میں حصہ لیں گے کیونکہ ایسے انتخابات میں حصہ لینا صرف وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔


ملا عمر کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان کی حکومت میں کوئی بہت بڑا حصہ نہیں چا ہتے سوائے اس کہ کے افغانستان میں عوام کی خواہشات کے مطابق حکومت بنائی جائے جو کہ اسلام کے اصولوں پر مبنی ہو۔

واضح رہے کہ افغانستان میں آئندہ برس صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ان انتخابات میں پشتون آبادی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔ افغان عوام موجودہ حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں اور طالبان کے حامی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات ملک کی ترقی کے حوالے سے ایک بہت بڑا چیلنج ہوں گے جبکہ امریکا اور دیگر اتحادی ممالک کا کہنا ہے کہ آئندہ برس نیٹو کے افغانستان سے انخلا کے بعد صدارتی انتجابات بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہوں گے۔
Load Next Story