منظور وٹو کاعمران خان اور مولانا فضل الرحمان میں صلح کرانے کا اعلان
دونوں رہنماؤں کی محاذ آرائی ملک میں نچلی سطح پر پھیلی تو ملکی یکجہتی ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہوگی،منظوروٹو
پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمدو ٹو نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمینا صلح کرانے کا اعلان کیا ہے
اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے،عوام کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے جن کا مقابلہ صرف قومی یکجہتی اور قومی مفاہمت سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس وقت پورا ملک خاص کر صوبہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کی بدترین لپیٹ میں ہے،سیاسی اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں تاہم ہمارا ملک سیاسی اختلافات کے شخصی محاذ آرائی میں تبدیل ہونے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
منظوروٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان اور مولانا فضل الرحمان قومی سطح کے رہنما ہیں پورے ملک میں دونوں کے حامی موجود ہیں، دونوں رہنماؤں کی محاذ آرائی اگر خدانخواستہ پورے ملک میں نچلی سطح تک پھیل گئی تو اس سے ملک کی قومی یکجہتی ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہوگی، اس لئے وہ خود دونوں قومی لیڈروں کے درمیان صلح کرائیں گے اورعید الفطر کے بعد دونوں رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کر کے اس محاذ آرائی کے خاتمے کی کوشش کریں گے ۔