بارشوں سے پنجاب کے 90 دیہات اور 65 ہزارافراد متاثر ہوئے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی

عوام کو ریلیف دینے کے لیئے جام پور میں ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کا ذیلی آفس قائم کردیا گیا ہے، کیپٹن محمد آصف


APP August 06, 2013
متاثرہ علاقوں میں 20 ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں اور ان کیمپوں میں حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد کو غذا فراہم کی جا رہی ہے ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی فوٹو: فائل

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ بارشوں کے نتیجے میں پنجاب کے 90دیہات اور 60 سے 65 ہزار لوگ متاثر ہوئے جبکہ 4 ہزار افراد کو ریلیف کیمپوں میں لایا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے باخبر رہنے کے لئے کنٹرول رومز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا ایک ذیلی آفس جام پور میں بھی قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر بارشوں سے متاثرہ افراد کو کھانے پینے کی اشیا اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا گراہم کی جائیں گی۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں 20 ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں اور ان کیمپوں میں حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد کو غذا فراہم کی جا رہی ہے اس کے علاوہ ان کیمپوں میں ڈاکٹرز کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے پانی ایک سے دو روز میں نکال لیا جائے گا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے بھی دیئے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی انتظامیہ کو بارش کے باعث ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے احکامات بھی دے دیئے گئے ہیں۔

محمد آصف نے کہا کہ بارش سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ان افراد کے لئے خیمہ بستیاں بھی قائم کر دی گئیں ہیں جب کہ مال مویشییوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |