ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی اور دیگر کیخلاف نیب کا گھیرا مزید تنگ

سندھ ہائی کورٹ نے ریفرنس دائر کرکے 2 مئی تک رپورٹ طلب کرلی


کورٹ رپورٹر March 14, 2019
عدالت نے ریفرنس دائر کرکے 2 مئی تک رپورٹ طلب کرلی فوٹو: فائل

نیب نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی اور دیگر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں کے حوالے سے نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی جس میں نیب نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کو ملزم نامزد کردیا۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ رؤف صدیقی اور دیگر کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ثابت ہورہا ہے۔ رؤف صدیقی اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے معاملہ ہیڈ کوارٹر ارسال کردیا ہے۔

عدالت نے ریفرنس دائر کرکے 2 مئی تک رپورٹ طلب کرلی۔ نیب کے مطابق رؤف صدیقی کیخلاف اپنے دور وزارت میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں