کنگ خان اور اکشے کمار کی ایک ہی دن افطارپارٹیوں نے بالی ووڈ کو تقسیم کردیا

دونوں اسٹارز نے اپنی افطار پارٹیاں ایک ہی دن رکھ لیں جس سے ان کے دوست اور فلمی حلقے مشکل میں پڑ گئے۔


ویب ڈیسک August 06, 2013
قبل شاہ رخ خان اور اکشے کمار نے اپنی فلموں "چنائے ایکسپریس" اور ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ" کو ایک ہی دن ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ميں اسے تبدیل کردیا گیا، فوٹو:فائل فوٹو: فائل

بالی ووڈ کنگ خان اور کھلاڑی اکشے کمار کے درمیان سرد جنگ نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو عجیب مشکل میں ڈال دیا ہے۔

اپنی فلموں "چنائے ایکسپریس" اور "ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ" کو ایک ہی دن ریلیز کرنے کے اعلان کے بعد اب دونوں اسٹارز نے اپنی افطار پارٹی بھی ایک ہی دن رکھ لی ہے جس میں شرکت کے لئے ان کے مشترکہ دوست اور فلمی حلقے مشکل میں پڑ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور ایکپتا کپور نے باکس آفس پر اپنی فلموں کے تصادم کے خطرے کو تو ٹال دیا تھا تاہم دونوں فلم میکرز اب بھی مقابلے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں اور وہ اپنی افطار پارٹیوں میں فلموں کی تشہیر پر خصوصی توجہ دیئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب دونوں فلم میکرز کے ترجمان نے کسی بھی قسم کے "تصادم" کی افواہوں کی تردید کی اور کہا ہے کہ ان کی افطار پارٹیاں بہت پہلے سے ہی ترتیب دے دی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں