کراچی کی ملیر ندی میں 5 بچے ڈوب کر جاں بحق

پاک بحریہ کے ماہر غوطہ خوروں نے 5ویں بچے کو تشویشناک حالت میں نکال لیا تاہم وہ بھی اسپتال میں دم توڑ گیا۔


ویب ڈیسک August 06, 2013
ملیر ندی کے کنارے کھڑے پانچ بچے پانی کے تیز بہاؤکی وجہ سے ڈوب گئے تھے ، فائل : فوٹو

سپر ہائی وے پر انصاری پل کے قریب ملیر ندی میں کھیلنے والے 5 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپر ہائی وے پر ملیر ندی میں 5 بچے کھیل رہے تھے کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ان میں 2 بہنے لگے جنہیں بچانے کی کوشش میں دیگر 3 بچے بھی ڈوب گئے، واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو ڈھونڈھنے کی کوشش کی ناکامی پر پاک بحریہ کے ماہر غوطہ خوروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے 4 بچوں کی لاشین نکال لیں ہیں جبکہ 5ویں بچے کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا تاہم وہ بھی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سے ملیر ندی میں بڑے پیمانے پر طغیانی آ گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں