آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز پاکستان کے لیے رینکنگ میں بہتری کا موقع

آسٹریلیا کو ہرانے پر پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں چھٹی سے پانچویں پوزیشن پر آجائے گا


Muhammad Yousuf Anjum March 14, 2019
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز 22 مارچ سے ہورہاہے فوٹو: فائل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شیڈول ون ڈے سیریز کے دوران آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن پانے کا بھی مقابلہ ہوگا۔

بھارت کے خلاف ان ہی کے ہوم گراؤنڈ میں ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں تاریخی کامیابی پانےوالی آسٹریلوی ٹیم جمعے کو متحدہ عرب امارات یواے ای پہنچ رہی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم 19 مارچ کو پہنچے گی۔ جہاں دونوں ملکوں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی اس سیریز کے دوران آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن پانے کا بھی مقابلہ ہوگا، بھارت کو شکست دینے کے بعد نئی عالمی درجہ بندی میں 103ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کینگرزو کی پانچویں پوزیشن ہے جب کہ پاکستان 102 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ پاکستان کو رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پانے کے لیے صرف سیریز جیتنی ہوگی، تین دو سے کامیابی ملنے پر پاکستان ایک درجے ترقی پاکر آسٹریلیا سے پانچویں پوزیشن چھین لے گا۔

اگر آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں پاکستان کے خلاف 3-2 سے جیتتا ہے تو اس کے ریٹنگ پوائنٹس104 جبکہ پاکستان کے 101 ہوجائیں گے۔ پاکستان کے خلاف 5-0 سے کامیابی پانے کی صورت میں آسٹریلوی ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 108 تک پہنچ جائے گی جب کہ پاکستان کے پوائنٹس کم ہوکر 97 رہ جائیں گے۔ اس کے باوجود پاکستان کی چھٹی پوزیشن مستحکم رہے گی۔

اگر قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز 5-0 سے اپنے نام کرتی ہے تو اس کے پوائنٹس 103 سے بڑھ کر 106 اور پوزیشن پانچویں ہوجائے گی۔ جبکہ آسٹریلیا کے پوائنٹس 98 رہ جائیں گے۔ قومی ٹیم کے پاس ایک درجے ترقی پاکر آسٹریلیا کو پیچھے دھکیلنے کا یہ سنہری موقع ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز 22 مارچ سے ہورہاہے۔اس سیریز میں پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ریسٹ کرایاہے جبکہ ان کی جگہ شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں