کینیڈا میں خطرناک اژدھے نے 2 معصوم بچوں کو دبوچ کر ان کی جان لے لی

15 فٹ کا اژدھا پالتو جانوروں کی دکان سے روشن دان کے ذریعے رینگتا ہوا باہر نکلا، پولیس


AFP August 06, 2013
15 فٹ لمبا اژدھا پالتو جانوروں کی دکان کے روشن دان کے ذریعے رینگتا ہوا باہر نکلا، پولیس فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کینیڈاکے شہر کیمپبلٹن میں ایک خطرناک اژدھے نے 2 معصوم بچوں کا گلا گھونٹ کر ان کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق 15 فٹ کا اژدھا پالتو جانوروں کی دکان کے روشن دان کے ذریعے رینگتا ہوا باہر نکلا اور اوپر واقع اپارٹمنٹ کے کمرے کی چھت پر پہنچ گیا جہاں سے وہ کمرے میں سوئے ہوئے بچوں پر گر گیا اور دونوں بچوں کو دبوچ کر ان کی جان لے لی، دونوں بچوں کی عمریں 5 اور 7 سال کے درمیان تھیں اور دونوں اپنے دوست کے گھر ٹھہرے ہوئے تھے۔

کیمپبلٹن کے چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے واقعے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اژدھے صرف اپنا دفاع کرنے یا خود کو بچانے کے لئے ہی سامنے والے کو کاٹتے ہیں اور اسی صورت میں دبوچتے ہیں جب وہ بھوکے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت میں ایک منفرد واقعہ ہے۔

کیمپبلٹن کے میئر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حادثہ پالتو جانوروں کی دکان کا رہائشی علاقے میں ہونے سے پیش آیا، انہوں نے کہا کہ جس قانون کے تحت اس دکان کو وہاں کھلنے کی اجازت دی گئی اس پر نظر ثانی ضرور کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں