وفاق نے نئے صوبوں کے حوالے سے مشاورت نہیں کی شہباز شریف

نئے صوبے کی تشکیل کے لیے وفاقی حکومت کے کمیشن پر تحفظات ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب


Numainda Express August 25, 2012
نئے صوبے کی تشکیل کے لیے وفاقی حکومت کے کمیشن پر تحفظات ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نئے صوبوں کے قیام کا جائزہ لینے کے حوالے سے قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبوں کی تقسیم اگر ناگزیر ہے تو یہ عمل پورے ملک میں یکساں اور منصفانہ طور پر ہونا چاہیے، وفاقی حکومت نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی اور صوبہ پنجاب کی تقسیم کے لیے بنائے گئے کمیشن پر اعتماد میں نہیں لیاگیا، نئے صوبوں کے قیام پر پنجاب اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد رہنمائی کیلیے موجود ہے، صرف پنجاب کی تقسیم پر کسی کمیشن کے اجلاس کا کوئی جواز نہیں اور ہمیں وفاقی حکومت کی طرف سے بنائے گئے کمیشن پر تحفظات ہیں۔

وہ جوہر ٹائون کے قریب نہرکنارے موسم برسات کی شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی افضل کھوکھر، پرویز ملک،حافظ میاں نعمان،شائستہ پرویز ملک، ڈی سی او لاہور، ڈی جی پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے بہاولپور صوبے کی بحالی اور نئے صوبوں کے قیام کے لیے قرارداد خود پنجاب اسمبلی میں پیش کی، اگر انتظامی بنیادوں پر تقسیم کا جواز ہے تو سارے صوبوں پر اس کا یکساں اطلاق ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوںنے کہاکہ میٹرو بس پروجیکٹ پاکستان کی ٹرانسپورٹ کی تاریخ کا ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے زندگی کے ہر شعبہ کے افراد کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں