پاکستانی ٹھیکیدار کے فراڈ کی سزا 40 پاکستانی مزدورافغانستان میں یرغمال بنالئے گئے

وزیرآبادکارہائشی زاہد انورافغانستان میں نجی ہاؤسنگ کمپنی کا ٹھیکیدارتھاجو کئی لوگوں کو نوکری کاجھانسہ دیکر قندھارلےگیا

یرغمالیوں کے اہل خانہ نے وزیر اعظم نوازشریف سےمزدوروں کو رہائی دلانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو:فائل

افغانستان میں نجی تعمیراتی کمپنی کا پاکستانی ٹھیکے دار 40 سے زائد پاکستانیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر افغانستان لے گیا اور بعد میں افغان کمپنی سے فراڈ کرکے فرارہوگیا جس کے بعد افغانیوں نے 40 پاکستانی مزدوروں کو یرغمال بنالیا۔


افغانستان سے جان بچا کر آنے والے میاں چنوں کے رہائشی مزدوروں سلیم مسیح اور الباسط کا کہنا تھا کہ وزیرآباد کا رہائشی زاہد انور افغانستان میں نجی ہاؤسنگ کمپنی کا ٹھیکیدارتھا جو کئی لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر قندھار لے گیا، ٹھیکیدار زاہد نے 70 لاکھ روپے کا تعمیراتی سامان ادھارلیا اور افغان کمپنی سے بل ملنے کے بعد وہ رقم لے کرفرار ہوگیا جس کے بعد سے افغانیوں نے پاکستانی مزدوروں کو یرغمال بنارکھا ہے،یرغمالیوں کے اہل خانہ نے وزیر اعظم نوازشریف سے مزدوروں کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story