نیب کا مصطفی کمال کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ نے نیب سے 2 مئی کو ریفرنس کی رپورٹ طلب کرلی


Numainda Express March 14, 2019
سندھ ہائیکورٹ نے نیب سے 2 مئی کو ریفرنس کی رپورٹ طلب کرلی فوٹو:فائل

نیب نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیرمین اور سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کیخلاف ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے نیب سے 2 مئی کو ریفرنس کی رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل بینچ کے روبرو ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائمخانی، ممتاز حیدر، نذیر زرداری اور دیگر ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کی۔

نیب نے عدالت کو سابق سٹی ناظم مصطفی کمال سمیت 11 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف انکوائری مکمل کرلی ہے اور ریفرنس دائر کرنے کے لیے معاملہ نیب ہیڈکوارٹر ارسال کردیا ہے۔ عدالت نے نیب سے 2 مئی کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب کے مطابق ملزمان کیخلاف انکوائری جاری ہے، 1980 میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر زمین دی گئی تھی، 2005 میں ساری زمین ڈی جے بلڈرز نے لیز پر حاصل کرلی،جس کے بعد سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی غیر قانونی اجازت دی، کیس میں مصطفی کمال کو ملزم نامزد کیا گیا ہے اور ان کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں