بارشسیلاب کی تباہ کاریاںمزید7جاں بحقندی نالوں میں طغیانی
سیالکوٹ میں بند ٹوٹنے سے دیہات زیرآب ،ڈی جی خان،نارووال میں فلڈوارننگ جاری
پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں مون سون کی بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مختلف حادثات میں خاتون اور 3 بچوں سمیت مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے، دریائے راوی، دریائے سندھ، دریائے کابل اور دریائے سوات میں مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد، کشمیر ، بالائی پنجاب اور شمالی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ضلع ٹانک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، دیوار گرنے اور سیلابی پانی میں ڈوبنے سے 3 بچے جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی، ایک بچہ سیلابی ریلے میں آنیوالا کھلونا بم پھٹے سے پاؤں سے محروم ہوگیا، سوات کے علاقہ بحرین میں خاتون پائوں پھسلنے سے بے رحم موجوں کی نذر ہوگئی، دریائے چترال میں دو سگے بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، پشاورشہرکے معروف صدیقی خاندان کا20 سالہ نوجوان اسفندیار علی دریائے سندھ میں ہنڈکے مقام پر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، وادی نیلم کے نالہ سرگن میں طغیانی سے گرلز پرائمریاسکول ، نجی ہائیڈل پاور پراجیکٹ اورشاہراہ نیلم کاواحد پل بھی جزوی طور پر تباہ ہوگیا، سیالکوٹ میں برساتی نالہ پلکھوکا بند ٹوٹ جانے سے متعدد دیہات میں پانی داخل ہوگیا جبکہ سینکڑوں ایکٹر رقبہ زیر آب آگیا، ثناء نیوز کے مطابق نارووال اورگوجرانوالہ سے گزرنے والے نالہ ڈیک میں طغیانی سے 8 دیہات زیرآب آگئے ہیں، ڈیرہ غازی خان اور نارووال میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔