منی لانڈرنگ کیس میں میاں منشا نیب لاہور میں پیش ڈھائی گھنٹے تفتیش

میاں منشا پر غیر قانونی طور پر لاکھوں پاؤنڈ کی رقم پاکستان سے برطانیہ منتقل کرنے کا الزام


Numainda Express March 14, 2019
میاں منشا پر غیر قانونی طور پر لاکھوں پاؤنڈ کی رقم پاکستان سے برطانیہ منتقل کرنے کا الزام فوٹو:ٖفائل

منی لانڈرنگ کے الزامات پر معروف صنعت کار میاں منشاء نیب لاہور میں پیش ہوگئے اور نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم نے ان سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں صنعتکار میاں منشا اور ان کے بیٹوں میاں حسن منشاء اور میاں عمر منشاء کو طلب کیا تاہم میاں منشا اکیلے نیب کے روبرو پیش ہوئے جہاں پر تفتیشی ٹیم نے ان سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

نیب ذرائع کے مطابق میاں منشاء نے غیر قانونی طور پر لاکھوں پاؤنڈ کی رقم پاکستان سے برطانیہ منتقل کی جس سے برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے میاں منشا اور ان کے بیٹوں کو سینٹ جیمز اینڈ کلب کی خریداری کا مکمل منی ٹریل دینے اور کلب کے مالکانہ دستاویزات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

نیب میاں منشاء اور ان کے بیٹوں کو دومرتبہ پہلے بھی طلب کرچکا ہے تاہم میاں منشا صرف ایک بار جبکہ انکے بیٹے ایک بار بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں