سعودی عرب میں علما کا رمضان المبارک کا چاند دیکھنے میں غلطی کا اعتراف

علما نے کہا کہ اگر آج شوال کا چاند نظر آ جاتا ہے تو رمضان المبارک 28 روزوں پر مشتمل ہو گا۔


ویب ڈیسک August 06, 2013
علما نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے میں علما کی جانب سے غلطی ہو گئی۔ فوٹو: فائل

سعودی علما کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کی غلط شروعات کی گئی تھی اور چاند دیکھنے میں غلطی کی وجہ سے ایک روزہ چھوٹ گیا ہے۔

علما نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے میں علما کی جانب سے غلطی ہوگئی اور چاند دیکھنے میں غلطی کی وجہ سے عوام کا ایک روزہہ چھوٹ گیا ہے، علما نے کہا کہ اگر آج شوال کا چاند نظر آجاتا ہے تو رمضان المبارک 28 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عوام کو عید کے بعد ایک روزہ رکھ کر اپنے روزوں کی شرعی تعداد کو پورا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب جامعة الازہر کے علما نے سعودی علما کونسل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مصر میں 29 روزے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 10 جولائی بروز بدھ کو ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |