وزیراعظم نے پاکستان میں آن لائن ویزا کا اجراکردیا

بھارت میں الیکشن کے بعد ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر ہوں گے، وزیراعظم


ویب ڈیسک March 14, 2019
وزیراعظم کا نئی ویزا پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب، فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیے آن لائن ویزا کا اجرا کردیا۔

اسلام آباد میں نئی ویزا پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ آن لائن پالیسی بنانے کے لیے مبارکباد کی مستحق ہے، اس سے غیرملکی پاکستان آئیں گے انہیں این او سی لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ان کے لیے ویزا میں سہولیات دی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوئٹرز لینڈ سے دگنے ہیں، ہنزہ، دیراورگلگت بہترین سیاحتی مقامات ہیں، لوگ جب آئیں گے تو یہاں سے متاثر ہوں گے اور سرمایہ کاری کریں گے ہمیں، پاکستان میں اب کوئی سیکیورٹی کے مسائل نہیں ہیں ہم نے سرمایہ کاری کیلیے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم فرینڈلی ٹیورازم کھولیں گے اس سلسلے میں ایک ٹاسک فورس ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے جات کے لوگ شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزرا لیکن اب حالات ساگاز ہیں، پاکستان امن کے راستے پر رواں دواں ہیں، بھارت میں الیکشن کے بعد ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |