وزیراعظم کا اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کروانے کا اعلان

پاکستان میں اب سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک March 14, 2019
پاکستان میں اب سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر اپنے ملک میں کروانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور یہ یہاں پر امن مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے اس لیے پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر اپنے ملک میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزرا لیکن اب حالات ساگاز ہیں، پاکستان امن کے راستے پر رواں دواں ہیں۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور اور تیسرے کا کراچی میں ہوا تھا جب کہ چوتھے ایڈیشن میں 8 میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |