کرسی کے شوقین سازشیں کررہے ہیں شرجیل انعام
عدلیہ کو وعدہ معاف گواہ کے ہوتے ہوئے بھی شریف برادران کی کرپشن نظر نہیں آتی
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں نام نہاد احتساب کے نام پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کی جا رہی ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی بھی عدلیہ سے انصاف نہیں ملا۔
نواز شریف تمام جمہوری حکومتوں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔ ایک جمہوری وزیراعظم کو ہٹانے کا واحد طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے، اس کے برعکس غیر آئینی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے عوام کے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے خلاف ٹارگیٹڈ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ کچھ اداروں میں موجودکرسی کے شوقین ان سازشوں کا حصہ بن رہے ہیں۔ جن مقدمات کی بات کی جاتی ہے، انھیں 11 سال تک کوئی ثابت نہیں کرسکا دوسری جانب نہایت اہم مقدمات میں سستی برتی جا رہی ہے۔
سازشوں کے بے تاج بادشاہ نواز شریف اور ان کے حواری ان سازشوں کا حصہ بن رہے ہیں۔ نواز شریف کا مستقبل جدہ یا اڈیالہ جیل میں ہے۔ تعجب کی بات ہے اعلیٰ عدلیہ کو نواز شریف اور شہباز شریف کی کرپشن نظر نہیں آتی، ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ سینیٹر اسحاق ڈار ثبوت بھی دے چکے ہیں لیکن دونوں بھائیوں کے مقدمات نہیں چلائے جاتے۔ انھوں نے کہا کہ شریف برداران برساتی مینڈک اور موقع پر ست لوگ ہیں۔