ٹنڈو آدم اور وہاب شاہ کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکا
دھماکے سے پٹری کے ایک سے ڈیرھ فٹ تک کےحصے کو نقصان پہنچا ہے۔
ٹنڈو آدم اور وہاب شاہ کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکا ہو گیا جس میں کوئی جانی نہیں ہوا جب کہ ٹریک کا ایک سے ڈیرھ فٹ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے وکیل راؤ کے مطابق دھماکا کراچی ڈویزن میں ٹنڈو آدم اور وہاب شاہ کے درمیان کراچی آنے والےڈاؤن ٹریک پر ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے سے پٹری کے ایک سے ڈیرھ فٹ تک کےحصے کو نقصان پہنچا ہے جب کہ دونوں ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدوروفت معطل ہو گئی ہے۔
ڈی ایس کراچی ریلوے محمود لاشاری نے کہا کہ کراچی سے اندرون ملک جانے والی تیز گام، شالیمار ایکسپریس، اور قراقرم ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی میں آدھے سے ایک گھنٹہ لگ سکتا ہے ۔ جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرے گا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کے ٹرین کو کلیئر کرنے کے بعد ہی ٹرینوں کی آمد ورفت بحال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شالیمار ایکسپریس میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ اسٹیشن پر پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔