شہر میں 2 موسم صبح خنکی اور دوپہر میں پارہ 30 ڈگری تک گیا

آج درجہ حرارت میں مزید 2ڈگری اضافے کا امکان ،دوپہر کے وقت ہوائیں بند رہیں،محکمہ موسمیات


Staff Reporter March 15, 2019
آج درجہ حرارت میں مزید 2ڈگری اضافے کا امکان ،دوپہر کے وقت ہوائیں بند رہیں،محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

KARACHI: شہر 2مختلف موسموں کی زد میں رہا، صبح کے وقت خنکی رہی اور دوپہر کو پارہ 30ڈگری تک جانے پر معمولی حدت محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شہر کا کا کم سے کم درجہ حرارت 16اور زیادہ سے زیادہ 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہلکی خنکی رہی اورعدوپہر کے وقت شمال مشرقی ہوائیں منقطع ہونے کے سبب معمولی حدت محسوس کی گئی۔

گزشتہ روز شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 22کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 اور شام کے وقت 38 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ آج (جمعہ)کو شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مزید 2ڈگری اضافے سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |