ہاکس بے روڈ پر کار الٹنے سے یونیورسٹی کے 3 طالبعلم جاں بحق
کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کرقلابازیاں کھاکر الٹ گئی، اسد اکبر ، فضا اور مہرین یونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔
ہاکس بے روڈ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹنے سے 2 طالبات اور ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔
ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے روڈ قاضی گودام کے قریب تیز رفتار ٹویوٹا کرولا کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کئی قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی ، کار سوار 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایچ او ماڑی پور راجہ تنویر نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ اسد اکبر ، 23 سالہ فضا اور 22 سالہ مہرین کے نام سے ہوئی ہے جو نجی یونیورسٹی کے طالب علم تھے اورکسی وڈیو کی ریکارڈنگ کے لیے ہاکس بے جارہے تھے کہ ان کی کار سڑک سے ملحق 6فٹ سے زائد گہرے گڑھے میں گری اور کئی قلابازیاں کھاکر الٹ گئی۔
علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد نامعلوم کار سواروں نے ایک لڑکی کو ماڑی پور ٹرک اڈہ گیٹ نمبر 3 کے قریب کلینک پہنچایا جو کہ دم توڑ چکی تھی اور اس کی لاش بعدازاں سول اسپتال لے جائی گئی جبکہ دوسری لڑکی جو کہ شدید زخمی تھی اسے گلبائی کے قریب ایدھی بوتھ پر پہنچایا گیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے کلفٹن سائوتھ سٹی اسپتال پہنچایا جہاں وہ چل بسی تاہم حادثے میں جاں بحق ہونے والی 2 لڑکیوں اور ایک لڑکے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لائی گئی۔
تینوں متوفیان کے اہل خانہ بھی اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچ گئے تھے، پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں ، ایدھی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی فضا کی میت موسیٰ لین سرد خانے لائی گئی جہاں سے اس کی میت تدفین کے لیے لاڑکانہ روانہ کر دی گئی جبکہ اسد اکبر اورمہرین کی میتیں ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ لے جائی گئیں ، اسد اکبر کی میت خیابان بحریہ ڈیفنس فیز 5 اور مہرین کی میت فیڈرل بی ایریا بلاک 5 لے جائی گئی۔