بدین الیکشن کمیشن دفتر سے لوہے کے بیلٹ باکس ودیگر قیمتی سامان چوری

پہچان مٹانے کے لیے مقامی کباڑی کی دکان پر سامان کی تیزی سے توڑ پھوڑ جاری، مقامی اور مختار کار عملہ چوری میں ملوث ہے

پہچان مٹانے کے لیے مقامی کباڑی کی دکان پر سامان کی تیزی سے توڑ پھوڑ جاری، مقامی اور مختار کار عملہ چوری میں ملوث ہے۔ فوٹو : فائل

KABUL:
الیکشن کمیشن آفس بدین سے لوہے کے بیلٹ باکس اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔

لوہے کے بیلٹ باکس اور دیگر سامان بدین کے مقامی کباڑی کی دکان پر تیزی سے توڑا جا رہا ہے تاکہ یہ اصلی حالت میں نہ رہے اور پہچانا نہ جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلیے استعمال کیے گئے لوہے کے پرانے بیلٹ باکس کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن عملے اور مختار کار بدین آفس کے عملے نے غیر قانونی طور پر مقامی کباڑی کو فروخت کر کے جعلی رسید جاری کر دی ہے، الیکشن کمیشن آفس کا چوری اور غائب ہونیوالا سامان پہلے تھیلیسیمیا سینٹر بدین کے قریب ایک کباڑی کو فروخت کیا گیا۔




اس کباڑی نے یہ سامان بدین شہر کے دوسرے کباڑی کو فروخت کر دیا، جہاں پر تیزی سے لوہے کے ان بیلٹ باکسز کو توڑا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ عام اور بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلیے استعمال کیے گئے لوہے کے ہزاروں بیلٹ باکس ڈپٹی کمشنر آفس میں موجود الیکشن کمیشن آفس کے علاوہ مختار کار آفس بدین میں رکھے گئے تھے۔
Load Next Story