سری لنکا نے ٹوئنٹی 20 رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن بچالی

تیسرے میچ میں 6 وکٹ سے فتحیاب، دلشان کی ففٹی، سیریز 2-1 سے پروٹیز کے نام


AFP/Sports Desk August 07, 2013
تیسرا ٹوئنٹی 20 : جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسس کا اسٹریٹ ڈرائیو، سری لنکا کیخلاف انھوں نے صرف 65 گیندوں پر 85 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ، اس کے باوجود ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا نے تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن بچالی، میزبان کی ناکامی کی صورت میں پاکستان نمبر ون بن سکتا تھا، سیریز 2-1 سے پروٹیز کے نام رہی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے آخری میچ میں فتح کے لیے درکار 164 رنز 18.1 اوورز میں 4 وکٹ گنواکر بنالیے، تلکارتنے دلشان نے 51 گیندوں پر 74 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انھوں نے تشاراپریرا (25 ناٹ آؤٹ ) کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلیے 41 رنز جوڑے، مہیلا جے وردنے 16 گیندوں پر 33 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، کوشل پریرا 1 جبکہ کپتان دنیش چندیمل اور انجیلو میتھیوز 14، 14 رنز بناسکے، ڈیوڈ ویسی نے 2 جبکہ عمران طاہر اور وین پارنیل نے ایک ایک کھلاڑی کو قابو کیا۔



اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فاف ڈوپلیس کی طوفانی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورزمیں 3وکٹ پر 163 رنز بنائے،کپتان نے 65 گیندوں پر 85 رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل رہے، انھوں نے جین پال ڈومنی کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلیے 112 رنز ک ی شراکت قائم کی،، ڈوپلیسس اننگز کے اختتامی اوور میں لکمل کا شکار بنے، لیفٹ ہینڈر ڈومنی 34 گیندوں پر 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،قبل ازیں اوپنر ہنری ڈیوڈز میچ کی پہلی گیند پر نووان کولاسیکرا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے، کوئنٹن ڈی کوک نے کپتان کی مدد کرتے ہوئے اسکور 45 تک پہنچایا، وہ بھی آٹھویں اوور میں اجنتھا مینڈسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں