
کیوی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں دہشتگردی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورہ کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ کل سے شروع ہونا تھا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے جب کہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔