کرائسٹ چرچ فائرنگ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کردیا گیا

نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ کل سے شروع ہونا تھا


ویب ڈیسک March 15, 2019
دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈزنے دورہ کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مساجد میں دہشتگردی کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا۔

کیوی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں دہشتگردی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورہ کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ کل سے شروع ہونا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے جب کہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں