بریگیڈیئر ر اسد منیر نے نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد خود کشی کرلی
نیب نے گزشتہ روز ہی اسد منیر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی
نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے گزشتہ روز ہی سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی تاہم آج اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو کے علاقے سے بریگیڈئیر اسد منیر کی لاش ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسد منیر کی لاش نجی فلیٹ سے ملی جو پنکھے سے جھول رہی تھی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا تاہم اسد منیرکے بھائی نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا جس پر لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کے مطابق بریگیڈئیر (ر) اسد منیر نے خودکشی کی اور اب ان کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بریگیڈئیر (ر) اسد منیر نے خود کشی سے قبل نیب کی ناانصافی پر چیف جسٹس کو خط بھی لکھا تھا، اس کے علاوہ سی ڈی اے سے ہٹائے جانے کے 6 سال بعد ان کا نام وزارت داخلہ نے ای سی ایل میں ڈالا جس پر انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔