مچھ میںمسافروں کوقتل کرناکھلاظلم اوربربریت ہے الطاف حسین

معصوم انسانوں کوقتل کرنیوالے سفاک عناصرمسلمان توکجاانسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں


Express Desk August 07, 2013
مسافروں کوبس سے اتارکرشناخت کے بعدقتل کرنے کاسخت نوٹس لیاجائے،حکومت سے مطالبہ فوٹو: فائل

HYDERABAD: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں مسافر بس سے 14مسافروں کوایک ایک کرکے اتار کرقتل کرنے کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور اس واقعہ کوکھلا ظلم اور بربریت قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ میڈیاکے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا اور یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کوجان بچاکربھاگناپڑا اورمکمل کنٹرول حملہ آوروں کے ہاتھ میں آگیااورحملہ آوروں نے انتہائی سفاکانہ اندازمیں 14مسافروںکواتار کر ایک ایک کرکے ذبح کردیا۔



معصوم انسانوں کوذبح کرنے والے اورایسی حرکت کرنے والے مسلمان ہو ہی نہیں سکتے اوریہ سفاک عناصر پاکستانی اورانسان کے کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔الطاف حسین نے شہیدہونے والے افرادکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوروفاقی اور بلوچستان حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ مچھ میں مسافربس سے 14مسافروں کو اتارکر بیدردی سے ذبح کرکے قتل کرنے کے سفاکانہ واقعہ کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں