ٹنڈوآدم تشدد کیس9ملزمان کا ریمانڈرشتے دارخواتین کادھرنا

ملزمان کی عدالت میں پیشی سےقبل انکی رہائی پرملزمان کی...

حیدرآباد کے اسپتال سے ملزم کوفرارکرانے کے الزام میں گرفتار2اہلکاروںکی ضمانت منظور۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوآدم میں شہریوں کے تشدد سے غلام محمد برڑوکی ہلاکت اور اقبال شیخ کو زخمی کیے جانے کیخلاف داخل کیس میں گرفتار ملزمان کو جمعے کو ٹنڈوآدم اور حیدرآباد کی سول عدالتوں میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے 6 ملزمان کو7 روزکے جبکہ خاتون روزینہ عمرانی سمیت 3 افرادکو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاجبکہ حیدرآبادکے اسپتال سے نامزد ملزم کوفرارکرانے کے الزام میں گرفتاردو پولیس اہلکاروںقاسم جمالی اور رفیق پنھورکی ضمانت منظورکرلی ہے۔


ملزمان کی عدالت میں پیشی سے قبل ان کی رہائی کیلیے ملزمان کی رشتے دارخواتین ٹنڈوآدم تھانے کے گیٹ کے سامنے احتجاج کرنے پہنچ گئیں اوردھرنا بھی دیاجسکے باعث ملزمان کوایک گھنٹے تاخیر سے عدالت میں پیش کیاگیا۔ قبل ازیں مارکیٹ پولیس نیسول اسپتال حیدرآباد سیزخمی ملزم اقبال شیخ کو فرار کرانے میں مدد دینے کے الزام گرفتاردوپولیس اہلکاروں کو سول کورٹ نمبرایک میں پیش کیا، عدالت نے دونوں اہلکاروں کاچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دینے کے بعد جیل بھیجنے کا حکم دیا تاہم دونوں اہلکاروںنے فاضل عدالت میں ضمانت کی درخواست بھی دائرکی جوعدالت نے منظورکرلی اور انھیں بیس بیس ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ دونوں پولیس اہلکاروں نے میڈیا سے بات چیت میں الزام لگایاکہ انھیں پھنسانے کی کوشیش کی جارہی ہے کیونکہ اقبال شیخ سمیت کوئی ملزم ان کے حوالے ہی نہیں کیا گیا تو فرار کرانے کاکیا سوال پیدا ہوتا ہے؟۔

Recommended Stories

Load Next Story