’ایوینجرز اینڈ گیم‘ کا ایک اور دھماکے دار ٹریلر جاری
ایکشن سے بھرپور فلم ’ایونجرز اینڈ گیم‘ رواں ماہ 26 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز 'ایونجرز' کے نئے سیکوئل 'ایونجرز اینڈ گیم' کا ایک اور دھماکے دار ٹریلر جاری کردیا گیا۔
کامک کریکٹرز کے لیے مشہور ادارے مارول کی مشہور ترین فلم سیریز' ایونجرز' کا نیا سیکوئل 'ایونجرزاینڈ گیم' مداحوں میں تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے، ایڈونچر سے بھر پور فلم میں 'ایونجرز' اپنے دشمن 'تھانوس' سے آخری جنگ کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
ایکشن سے بھرپور فلم کی کہانی سُپر ہیروز 'ایونجرز' کے گرد گھومتی ہے۔ جو وِلن ' تھانوس' سے ایک جنگ ہار چکے ہیں۔ اب 'ایونجرز' جنگ میں اپنے لاپتا ساتھیوں کو واپس لانے اور کائنات کی تباہی کا ازالہ کریں گے۔
https://www.youtube.com/watch?v=ee1172yeqyE
کیا سپر ہیروز تھانوس کے ساتھ ہونے والی اس آخری جنگ کو جیت سکیں گے؟ یہ جاننے کے لیے فلم بینوں کو 26 اپریل کا انتظار کرنا ہوگا کیوں کہ اس دن یہ فینٹسی فلم سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
https://www.youtube.com/watch?v=Z8S-b7DfnIY
واضح رہے کہ فلم کی گزشتہ کڑی 'ایونجرز انفنیٹی وار' پر 400 ملین ڈالرز لاگت آئی تھی تاہم جاندار کہانی کی بدولت فلم عالمی باکس آفس پر دو ارب 48 لاکھ ڈالرز سے زائد کمانے میں کامیاب رہی۔ اب اُمید کی جا رہی ہے کہ آنے والی فلم بھی ریکارڈ توڑ بزنس کرے گی۔