صوبے بھر میں غیر معیاری شاپنگ بیگ پر پابندی عائد

قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا


ویب ڈیسک March 15, 2019
قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

خيبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے جرمانہ اور دو سے تین سال قید ہوگی۔

وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے شاپنگ بیگز کے معاملے پر بنائی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شوکت یوسف زئی کی صدارت میں ہوا جس میں محکمہ ماحولیات اور متعلقہ اداروں کے افسرآن نے شرکت کی۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ شاپنگ بیگز کے استعمال پر فوری پابندی لگادی گئی ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کری گئی ہے کہ شاپنگ بیگز کے استعمال کو روکنے کے لیے دفعہ 144 عائد کی جائے تاکہ اس کی اسمگلنگ کو بھی روکا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ شاپنگ بیگز کے لیے خصوصی معیار مقرر کیا گیا اور اس فارمولے کے بغیر بنائے گئے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی ہوگی شاپنگ بیگز کے استعمال کو روکنے کے لیے قانون بنایا گیا ہے جو اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا اور دوبارہ خلاف ورزی کی تو دو سے تین سال قید کی سزا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں