بیوی کی نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے والا ڈی ایس پی گرفتار
جنید ارشد ایف آئی اے کو مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر بیوی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والے پولیس کے اعلی افسر جنید ارشد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم جنید ارشد ایف آئی اے کو کافی عرصے سے مطلوب تھا مگر ایف آئی اے اسے گرفتار نہیں کر پا رہی تھی اسی بنا پر ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے کا انعام مقرر کردیا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جنید ارشد پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیگم کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں۔ جنید ارشد کی بیوی اور بیٹی کی درخواست پر ایف آئی اے نے اس کے خلاف گزشتہ برس مقدمہ بھی درج کیا اور کیس کی سماعت کے دوران احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا جس پر عدالت نے اس کی ضمانت بھی منسوخ کر دی تھی، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جنید ارشد پر جب مقدمہ درج ہوا وہ اس وقت ڈی آئی جی گلگت بلتستان کے عہدے پر فائز تھے۔