نیوزی لینڈ مساجد حملے میں دو پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق

دونوں افراد باپ بیٹے ہیں جن کا تعلق ایبٹ آ باد سے ہے


ویب ڈیسک March 16, 2019
دونوں افراد کا تعلق ایبٹ آ باد سے ہے جن کے نام نعیم راشد اور طلحہ ییں (فوٹو: اے ایف پی)

SYRIA: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں دو پاکستانی شہریوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ میں دو پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، دونوں باپ بیٹے ہیں جن کا تعلق ایبٹ آ باد سے ہے۔ والد کا نام نعیم راشد اور بیٹے کا نام طلحہ ہے، نعیم وہاں ٹیچر تھے جب کہ بیٹا طالب علم۔ اسی طرح زخمیوں میں ایک زخمی محمد امین کا تعلق حافظ آباد جب کہ دوسرے زخمی سید اریب احمد کا تعلق کراچی سے ہے۔

یہ پڑھیں: نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ، 49 نمازی شہید

قبل ازیں دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ واقعے میں چار پاکستانی شہری زخمی اور پانچ لاپتا ہیں جس کے بعد اب دو افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں