کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم

امید ہے اس مرتبہ ہم اپنے مداحوں اور پرستاروں کو مایوس نہیں کریں گے،منیجر اعظم خان

امید ہے اس مرتبہ ہم اپنے مداحوں اور پرستاروں کو مایوس نہیں کریں گے،منیجر اعظم خان ۔ فوٹو: فائل

BEIJING:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔

پی ایس ایل فرنچائزکے منیجر اعظم خان نے کہاکہ امید ہے اس مرتبہ ہم اپنے مداحوں اور پرستاروں کو مایوس نہیں کریں گے،پرستاروں کی دعائیں شامل رہیں تو ٹرافی پانے میں کامیاب ہوں گے۔


نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی دونوں مضبوط اور اچھی ٹیمیں ہیں،ا توار کوفائنل جس کے ساتھ بھی کھیلنا پڑا ہم تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان پہنچ کر حوصلہ اور اعتماد مزید بڑھ گیا ہے،شین واٹسن سمیت ہر کھلاڑی سرفرازاحمد کی شاندار قیادت میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔
Load Next Story