حکومت کا اتحادیوں کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانے کا فیصلہ

ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔


رضوان غلزئی March 16, 2019
ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

حکومت نے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کے حلقوں میں بھی ترقیاتی کام کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایک رکن اسمبلی کے حلقے میں15کروڑ روپے تک ترقیاتی کام کرائے جائیں گے، کسی رکن قومی اسمبلی کو براہ راست فنڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں