بجلی کے نرخوں میں اضافہ سینیٹ کمیٹی نے عملدرآمد روک دیا

وزارت پانی وبجلی اورنیپراحکام کمیٹی کو 12 اگست کو بریفنگ دیں، سینیٹر زاہد خان

وزارت پانی وبجلی اورنیپراحکام کمیٹی کو 12 اگست کو بریفنگ دیں،اس وقت تک اضافے کے احکام پرعملدرآمد نہ کیا جائے، سینیٹر زاہد خان. فوٹو: فائل

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے وزارت پانی وبجلی سے قیمتوں میں اضافے پر وضاحت مانگتے ہوئے اضافے کے احکام پر عملدر آمد روک دیا ہے اور وزارت پانی وبجلی اورنیپراحکام کو 12اگست کوطلب کرلیا ہے۔

خصوصی گفتگومیں چیئرمین پانی وبجلی کمیٹی سینیٹر زاہدخان نے بتایاکہ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی وبجلی اورنیپرا کوخط لکھ دیاہے کہ وہ کمیٹی کو 12 اگست کوبریفنگ دیںاور اس وقت تک اضافے کے احکام پرعملدرآمد نہ کیاجائے۔




انھوں نے کہاکہ سیکریٹری پانی وبجلی اورنیپرا کوخط لکھاہے کہ کمیٹی کواضافے کی وجوہ سے آگاہ کیاجائے۔ اگرکمیٹی قائل ہوئی تواضافے کی منظوری دے گی ورنہ اضافہ مسترد کردیا جائے گا۔ انھوںنے کہاکہ کمیٹی سمجھتی ہے کہ بجلی کی قیمتوںمیں اضافہ عوامی نوعیت کامسئلہ ہے۔ قیمتوںمیں اضافے سے تمام اشیا کی قیمتوںمیں اضافہ ہوگا۔
Load Next Story