پنجابخیبرپختونخوا بلوچستان سیلاب اور بارشوں سے مختلف علاقوں میں 2 بچے ہلاک

نالہ ڈیک پھربپھرگیا، نارووال،سیالکوٹ کازمینی راستہ منقطع،ہائی الرٹ ،دریائے سندھ میں طغیانی، ڈیرہ میں2 بستیاں تباہ


نالہ ڈیک پھربپھرگیا، نارووال،سیالکوٹ کازمینی راستہ منقطع،ہائی الرٹ ،دریائے سندھ میں طغیانی، ڈیرہ میں2 بستیاں تباہ. فوٹو اے ایف پی

ملک میں ہونیوالی شدید بارشوں کے بعد دریائوں اور ندی نالوںمیںسیلاب کی صورتحال برقرارہے۔

برساتی نالوں لئی، بھمبر،پلکھواورنالہ ایک میںبھی پانی کی سطح بلندہوگئی جبکہ نارووال میںنالہ ڈیک پھربپھرگیاجس سے پانی قریبی 10دیہات میںداخل ہونے پرلوگ نقل مکانی پرمجبورہیں، 40 دیہات میںہائی الرٹ کردیا گیا جبکہ نارووال اورسیالکوٹ کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا، ڈیرہ غازیخان کے بھی متعدد دیہات زیرآب آ گئے ہیں، علاوہ ازیںسیلابی پانی میںڈوب کرمزید2بچے زندگی کی بازی ہارگئے۔نالہ ڈیک، نالہ ایک اور پلکھوکے سیلابی پانی کی وجہ سے، سیالکوٹ، پسرور، نارووال، وزیرآبادکے 150سے زائددیہات اورسیکڑوںایکڑ پرکھڑی فصلیںمتاثرہوئی ہیںادھرگجرات میںشدیدبارش کے بعدنالہ بھمبرمیںپانی کی سطح خطرناک ہونے پرضلعی انتظامیہ الرٹ ہوگئی۔

شکرگڑھ کے نالہ بئیںمیںطغیانی سے متعدددیہات متاثرہوئے ہیں۔ ادھرراجن پورکے علاقہ لال گڑھ کازمینی رابطہ منقطع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے راوی، چناب اوردریائے کابل میںمختلف مقامات پراونچے اورنچلے درجے کاسیلاب ہے۔علاوہ ازیںدریائے سندھ میںتونسہ بیراج اورعلی پورکے مقام پر4لاکھ کیوسک کاریلاگزررہاہے اوریہاںدرمیانے درجے کاسیلاب ہے۔ مظفرگڑھ میںموضع میل میسن دریابُردہوگیاجبکہ موضع خان گڑھ ڈونمہ اورسلطان پوربھی شدیدکٹائوکی زدمیںآ گئے ہیں۔ بستی نوناری' بستی وتی والامکمل تباہ ہوگئیںاورلوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، دائرہ دین پناہ کے موضع ہنجرائی میںکاشتکارصادق کا 12 سالہ بیٹاسیلاب کے پانی میںڈوب گیاجبکہ سیالکوٹ کینٹ میں12سالہ عباس نالے میںگرنے سے جاںبحق ہوگیا۔



گزشتہ روزسحری کے وقت ہونے والی شدیدبارش نے شہرکے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی،نالہ لئی میں بھی اونچے درجے کاسیلاب آگیالئی کے تمام نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ایبٹ آبادمیںگذشتہ رات ہونے والی شدیداورموسلادھاربارش نے تباہی مچادی، نالوںکی بندش کے باعث پانی سڑکوںپرآنے سے شہربھرکی تمام سڑکیںچارچارفٹ تک پانی میںڈوب گئیں، گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کالاکھوں روپے کاقیمتی سامان مکمل طورپرتباہ ہوگیا،جبکہ پنڈ دادنخان کے محلہ اسلام گنج میںبارش کے دوران بجلی کی تاریںٹوٹنے سے پورے محلے میں کرنٹ پھیل گیا، ایک خاتون جاں بحق اوردوافرادزخمی ہوگئے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں، راولپنڈی اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران کشمیر،پنجاب، راولپنڈی اسلام آبادگوجرانوالہ لاہورسرگودھافیصل آباد ساہیوال ڈویژن، بالائی خیبرپختون خواہ میںمالاکنڈ ،ہزارہ پشاورڈویژن، اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیںجبکہ قلات ،کوہاٹ بنوںڈی آئی خان ،ڈی جی خان ملتان بہاولپوراورسکھرڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔کوئٹہ میں بھی منگل کو شدید بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ کوئٹہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ایک گھنٹے کی طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا مضافاتی علاقوں میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں