نوشہرہ 3 خواتین کی ذبح شدہ بوری بندلاشیں ملیں

عمریں 20 ،25 اور50سال ہیں،چارسدہ میں دریاکنارے سے بھی بوری بند لاش ملی


Numaindgan Express August 07, 2013
عمریں 20 ،25 اور50سال ہیں،چارسدہ میں دریاکنارے سے بھی بوری بند لاش ملی. فوٹو : ایکسپریس

نوشہرہ کے علاقہ اضاخیل تھانہ کی حدود میں دریائے کابل کے کنارے سے 3 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

ایس ایچ اوبدن خان کے مطابق خواتین کی عمریں 50 سال ،25 سال اور20 سال ہیں، ذرائع کے مطابق خواتین کوانکے ہاتھ پائوں باندھ کرتیزدھار آلے سے ذبح کرکے بوری میں بندکردیا گیا تھا جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، دوسری طرف باجوڑ ایجنسی کے خار،سلارزئی اور اتمانخیل قبائل کے مشترکہ گر ینڈجرگہ میں قبائلی عمائدین نے حکومت کیساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے،امن کمیٹی فعال کرنے اور سرحدی علاقوں میں گشت موثر بنانے کا اعلان کیا ہے۔



باجوڑایجنسی کے ہی علاقہ لاشوڑہ میں امن کمیٹی کے رضا کاروں نے عسکریت پسندوںکی جانب سے سرکاری اسکول پرحملے کی کوشش کوناکام بنادی،دہشت گردوں نے اسکول پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس کے بعدفائرنگ کے تبادلہ میںملزمان فرار ہوگئے۔ ادھرچارسدہ سے نمائندے کے مطابق دریائے خیالی کنارے سے ایک بوری بند لاش ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں