آپ جوبوتے ہیں وہی کل کاٹنا پڑتا ہے مریم نوازکا والد سے ملاقات نہ کرانے پرشکوہ

زندگی مکافات عمل کا نام ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک March 16, 2019
میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، مریم نواز: فوٹو: فائل

مریم نوازنے کہا کہ میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ وہ ان کی نواز شریف سے ملاقات نہیں کراسکتے ، اس سلسلے میں وہ بے بس ہیں کیونکہ نوازشریف سے ملاقاتوں کی اجازت براہ راست پنجاب حکومت دیتی ہے۔ زندگی مکافات عمل کا نام ہے، جوآپ بوتے ہیں وہی کل آپ کو کاٹنا پڑتا ہے۔



واضح رہے کہ نوازشریف کوٹ لکھ پت جیل میں ہیں، ان کے گھر والوں اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |