این ایچ اے کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تاخیرکاشکار
منصوبہ جات میں کسی پرصرف پانچ فیصد اور کسی پردس فیصد تک کام ہواہے جبکہ باقی تمام کام تاخیرکا شکارہے۔
فنڈزکی عدم دستیابی کے باعث این ایچ اے کے سال 2009-12کے دوران شروع کیے گئے ملک گیر62639ملین روپے لاگت کے ترقیاتی منصوبہ جات تکمیل سے قبل تاخیرکاشکارہوگئے ۔ ان منصوبہ جات میں کسی پرصرف پانچ فیصد اور کسی پردس فیصد تک کام ہواہے جبکہ باقی تمام کام تاخیرکا شکارہے۔
ان منصوبوں میںدریا پھورے نائی پل کی تعمیر، تخت بھائی شیرگڑھ درگئی دورویہ شاہراہ، سہون خیرپوررتو ڈیرو شاہراہ 200 کلو میٹر، ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تعاون سے سکھرشیخوپورہ جیکب آباد روڈ68 کلومیٹر،ایشئین ڈیولپمنٹ بنک کے تعاون سے الپوری بشام شاہراہ32کلومیٹر،لاڑکانہ نوڈیرولکی شاہراہ 61 کلو میٹر، گھاروکیٹی بندر شاہراہ85کلومیٹر، جنوبی پنجاب راہب اپ گریڈ شاہراہ42 کلومیٹر، لاڑکانہ موہنجوداڑوائرپورٹ کی تعمیر 29کلومیٹر، لاڑکانہ نصیرآباد شاہراہ34کلومیٹر،سکرنڈبے نظیرآباددورویہ شاہراہ کی تعمیر21کلومیٹر ،لاڑکانہ قمبر شہداد کوٹ شاہراہ49کلومیٹر، رتوڈیرو نودیرہ شاہراہ18کلومیٹر، ایشئین ڈویلپمینٹ بنک کے تعاون سے فیصل آبادگوجرہ شاہراہ پیکج ون کی تعمیر58 کلومیٹر اور خانیوال ملتان پیکج فورشاہراہ57 کلومیٹرشامل ہیں۔
ان منصوبہ جات مین سہون خیرپوررتو ڈیروشاہراہ کا صرف پانچ فیصدکام ہوا ہے اورایشین ڈویلپمینٹ بنک کے تعاون سے فیصل آبادگوجرہ شاہراہ پیکج ون کی تعمیرکا صرف دس فیصدکام ہوا ہے جبکہ دریا پھورے نائی پل کی تعمیرکا کام 97فیصد مکمل ہوچکا ہے اوراس کا صرف تین فیصدکام باقی رہ گیا ہے۔