اے بی ڈی ویلیئرزکی ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیموں میں پاکستان بھی شامل

پاکستان انگلش سرزمین پر دو برس پہلے چیمپئنزٹرافی اپنے نام کرچکا ہے، سابق پروٹیز کپتان

پاکستان انگلش سرزمین پر دو برس پہلے چیمپئنزٹرافی اپنے نام کرچکا ہے، سابق پروٹیز کپتان

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرلیا۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ورلڈکپ کے حوالے سے سابق کپتان کی رائے جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز کی فیورٹ ٹیموں میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان شامل ہے، اپنی ہوم ٹیم جنوبی افریقہ کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ پروٹیز کے بھی کافی اچھے امکانات ہوسکتے ہیں لیکن میرے نزدیک وہ فیورٹ ٹیم نہیں کہی جاسکتی۔

ٹرافی جیتنے کے حوالے سے میزبان انگلینڈ اور بھارت کافی مضبوط امیدوار ہیں جب کہ آسٹریلوی ٹیم پانچ بار ورلڈ چیمپئن بن چکی ہے، پاکستان انگلش سرزمین پر دو برس پہلے چیمپئنزٹرافی اپنے نام کرچکا ہے، اس لیے میری نظر میں ان چاروں ٹیموں میں سے ہی کوئی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین ون ڈے فارمیٹ کا پلیئر قرار دیتے ہوئے اس کا اپنے سے موازانہ بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ ویرات بھی میری طرح فائٹر ہے جو مشکل لمحات میں بھی ہار نہیں مانتا اور میری ہی طرح کوشش کرتا ہے کہ اچھی بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کی فتح ملے۔
Load Next Story