واضح رہے بھارت کی جانب سے 26 فروری کو بھی پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور بھارتی طیارے بالاکوٹ کے مقام پر پے لوڈ گراکر بھاگ گئے تھے تاہم اگلے روز پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے تھے۔
یہ پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے، شاہ محمود قریشی
ان میں ایک مقبوضہ اور دوسرا آزاد کشمیر میں گرا تھا یہی نہیں پاک فوج نے بھارتی طیارے میں موجود پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے جلد ہی جذبہ خیرسگالی کے طور پر بھارتی جاسوس ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کردیا تھا۔