پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

اختتامی تقریب میں صدرمملکت، آرمی چیف، ترجمان پاک فوج اور گورنر و وزیراعلیٰ سندھ سمیت ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت کی


ویب ڈیسک March 16, 2019
کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کرانا فخر ہے، چیئرمین پی سی بی احسان مانی

پی ایس ایل فور کی رنگا رنگ اختتامی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی جس میں فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ فائنل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی، اختتامی تقریب سے قبل سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے گراؤنڈ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اختتامی تقریب میں گلوکار ابرار الحق، آئمہ بیگ اور فواد خان سمیت جنون بینڈ نے شاندار فارمنس کا مظاہرہ کیا جس پر گراؤنڈ میں موجود شائقین بھی جھوم اٹھے۔



صدرمملکت عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈی جی رینجرز اور وزیر ریلوے سمیت ارکان صوبائی اسمبلی نے بھی نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھا۔



تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کرانا فخر ہے، کرکٹ کا گیم ہی لوگوں کے چہروں پر خوشی لاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان سمیت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سیکورٹی فورسز اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی مدد سے پی ایس ایل کا فائنل یہاں ہو رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2 سال پہلے وعدہ کیا تھا پی ایس ایل یہاں لائیں گے، اس سال سارے میچز یہاں ہو رہے، کراچی والے جیت گئے، جو بھی ٹیم جیتے، جیت کرکٹ اور پاکستان کی ہوگی۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں