عافیہ کے آنے کی خبر غلط تھی تو حکومت خاموش کیوں رہی فوزیہ صدیقی

جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے لگ رہا تھا کہ عافیہ واپس آئیں گی، فوزیہ صدیقی


ویب ڈیسک March 16, 2019
اس فضا میں امید پیدا ہوئی تھی کہ عافیہ واپس آرہی ہیں، فوزیہ صدیقی (فوٹو: فائل)

DUBAI: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لگ رہا تھا کہ عافیہ واپس آرہی ہیں اور قوم جو عافیہ سے محبت کرتی ہے خوش ہوگئی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا اور عوام مایوس ہوگئے، عافیہ کے آنے کی خبر غلط تھی تو حکومت خاموش کیوں رہی؟

امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 مارچ سے عافیہ کے آنے کی خبریں چل رہی ہیں کہ وہ 16 مارچ کو آرہی ہیں، اگر یہ خبر غلط تھی تو حکومت کیوں خاموش رہی؟ اس ملک میں اگر عافیہ کو واپس لانے کا وعدہ پورا نہیں ہوتا تو عوام اور کیا امید رکھے

ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ آج یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا عافیہ آرہی ہیں؟ سوال اب یہ نہیں کہ کیا آرہی ہیں بلکہ یہ کہ کب آرہی ہیں؟ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے لگ رہا تھا کہ وہ واپس آئیں گی، وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ خاموش رہیے گا اس حوالے سے لیکن اس بیان کو توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر پھیلا دیا گیا اگر ایسا نہ ہوتا تو شاید آج عافیہ کو ویلکم کر رہے ہوتے۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ میں اس مسئلے پر خاموش رہی تو میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر بے تکی خبریں پھیلائی گئیں،ان خبروں نے عوام کو گمراہ کردیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں امریکا سے بات کر رہے ہیں لیکنجب ہم بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ امریکی قوانین آڑے آرہے ہیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر خاموش رہا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، میں پوچھتی ہوں ریمنڈ ڈیوس نے کتنے قتل کیے تھے اور عافیہ نے کس کو مارا ہے ؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔