کندھ کوٹ میں دھماکا ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

دھماکا بارودی سرنگ میں نہیں بلکہ گھر کے اندر ہوا ہے، جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی کشمور


/ August 07, 2013
دھماکا بارودی سرنگ میں نہیں بلکہ گھر کے اندر ہوا ہے، جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی کشمور فوٹو : ایکسپریس

گاؤں پرویز ڈومکی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گاؤں پرویز ڈومکی ميں اوڈ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد مٹی سے کچا مکان تعمیر کررہے تھے کہ قریب موجود بارودی سرنگ میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے ميں 16 سال کا سرور اوڈ، 14 سال کی پروین اور وقار جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے ميں لے کر لاشوں اور زخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی کشمور عمر سلامت بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ دھماکا بارودی سرنگ کا نہیں بلکہ گھر کے اندر ہوا ہے، جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں