پاک فوج کے ڈی جی ایم او کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر احتجاج

پاکستان فائر بندی کے معاہدے پر سختی سے عمل کررہا ہے لہٰذا بھارت بھی اس پر سختی سے عمل کرے، دی جی ملٹری آپریشنز


ویب ڈیسک August 07, 2013
گزشتہ روز بھارتی فوج کی پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور الزام تراشیوں کے بعد دونوں ممالک کی افواج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان پہلے ہاٹ لائن رابطے پر پاکستان نے بھارتی اقدامات پر شدید احتجاج کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہاٹ لائن پر رابطے کے دوران پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز نے لائن آف کنٹرول پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے گزشتہ روز پانڈو سیکٹر میں بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور فائرنگ کی شدید مذمت کی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھارت سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 2003 کے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے پر سختی سے عمل کررہا ہے اس لئے بھارت کو بھی اس پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے پانڈو سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی تھی اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم بھارتی فوج نے اپنے ہی 5 فوجیوں کی ہلاکت کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا تھا جس کا بھانڈا خود اس کے وزیر دفاع نے پھوڑ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |