کنٹرول لائن پر کشیدگی کے باوجود پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات شیڈول کے مطابق ہوگی کانگریس

دونوں وزرائے اعظم اگلے ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرملاقات کریں گے،سینئررہنما کانگریس


ویب ڈیسک August 07, 2013
دونوں ممالک کے مسائل کا حل جنگ میں نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے، رہنما کانگریس فوٹو فائل

بھارتی حکمران جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے باوجود پاک بھارت وزرائےاعظم کے درمیان ستمبر میں ہونے والی ملاقات طے شدہ شیڈول کے تحت ہوگی۔

بھارتی اخبار ''دی اکنامک ٹائمز'' کے مطابق نئی دہلی میں حکمران جماعت کانگریس کے سینئر رہنما پی سی چاکو نے لائن آف کنٹرول پر پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اگلے ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے، اسی دوران دونوں رہنماؤن کے درمیان ملاقات کا شیڈول طے کیا گیا ہے اور یہ ملاقات اپنے مقررہ وقت پر ہوگی۔

دوسری جانب کانگریس ہی کے رہنما نے اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاک بھارت مذاکرات ختم کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مسائل کا حل جنگ میں نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں