ارجنٹائن کی رہائشی عمارت میں دھماکا 12 افراد ہلاک 60 سے زائد زخمی

دھماكا پانی گرم كرنے كے نظام سے منسلک گیس كے لیک ہونے سے ہوا جس سے 10منزلہ عمارت كا سامنے كا پورا حصہ تباہ ہوگیا، حکام


INP/ August 07, 2013
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دھماكے میں 15 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جنہیں ملبے تلے تلاش کیا جارہا ہے، میڈیا رپورٹس فوٹو: اے ایف پی

ارجنٹائن كے شہر روساریو كی رہائشی عمارت میں دھماكے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شہر كے میئر مونیكا فین کا کہنا ہے كہ دھماكا پانی گرم كرنے كے نظام سے منسلک گیس كے لیک ہونے سے ہوا جس سے 10 منزلہ عمارت اور ساتھ کی عمارتوں کے تقریباً 50 گھر تباہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے والے كاركنوں نے درجنوں افراد كو عمارت كی بالكونیوں اور اوپر كی منزلوں سے بچایا۔

میڈیا رپورٹس كے مطابق امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دھماكے میں 15 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جنہیں ملبے تلے تلاش کیا جارہا ہے تاہم عمارت کے بچ جانے والے بلاک کے گرنے کا بھی خدشہ ہے جس سے ساتھ والی عمارتیں بھی متاثر ہوں گی۔

واضح رہے کہ روساریو شہر بیونس آئرس اور قرطبہ کے بعد ارجنٹائن کا تیسرا بڑا شہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں