ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر 279 پارلیمنٹیرین کو نوٹس

پارلیمنٹیرین کو پہلا نوٹس، گوشوارے جمع نہ کروانے پر دوسرا پھر تیسرا جاری ہو گا۔


Numainda Express March 17, 2019
پارلیمنٹیرین کو پہلا نوٹس، گوشوارے جمع نہ کروانے پر دوسرا پھر تیسرا جاری ہو گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے 279 پارلیمنٹیرین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق 233 اراکین پارلیمنٹ کو ٹیکس ایئر2018 کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر نوٹس جاری کیے جبکہ 56 پارلیمنٹیرین کو ٹیکس ایئر 2017 کے ٹیکس گوشوارے و ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع نہ کروانے پر جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نوٹس ایف بی آرکی فیلڈ فارمشنز کی جانب سے اپنی اپنی حدود میں واقع اراکین پارلیمنٹ کو جاری کیے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں